Sale Agreement of vehicle in urdu - car sale agreement format pakistan

By reading the sample of Vehicle sale agreement in urdu (as per format in Pakistan ), you w Sale Agreement of vehicle in urdu ould be able to know how to write a contract for buying a used car. You can say that Sale Agreement of Vehicle or Sale Deed of a Car same thing. There are many examples/formats of sale and agreement to sell, have been provided in this website, you can also go through those as well. Vehicle sale agreement is an agreement, by which the car is sold by the seller to purchaser. Car sale agreement must be written when purchasing or selling a car. Some people may call it a sale deed of car. The vehicle sale agreement provided below is sample format in which entire payment of sold car has been received by the seller.

( اقرارنامہ بابت فرو ختگی گاڑی )

زعفران احمد خان ملک ولد محمد زمان ساکن مکان نمبر1، گلی نمبر4، محلہ شاہ چن چراغ، راولپنڈی (فریق اول فروخت کنندہ (

میر زمان ولد محمد زمان ساکن مکان نمبر1، گلی نمبر4، محلہ شاہ چن چراغ، راولپنڈی (فریق دوئم خریدار (

یہ کہ ایک عدد گاڑی ٹیوٹا کرولارجسٹریشن نمبر RIC-45557 انجن نمبر454547چیسز نمبر NE45454545577 ، برنگ کالا، ماڈل2012ہاس پاور1300 -CC فریق اول کی ملکیت ہے۔ فریق اول نے گاڑی مذکورہ مبلغ 4,75,000/-(چار لاکھ پچہتر ہزار روپے)سکہ رائج الوقت حکومت پاکستان طے کر کے فریق دوئم کو فروخت کر دی ہے۔ یہ کہ فریق دوئم نے فریق اول کو کل رقم مبلغ 4,75,000/-(چار لاکھ پچہتر ہزار روپے) آج مورخہ06-10-2019کو نقد ادا کر دئیے ہیں۔یہ کہ فریق اول نے آج مورخہ06-10-2019کو مذکورہ گاڑی بمعہ اصل سمارٹ کارڈ اور بائیومیٹرک رسید فریق دوئم کے حوالے کر دئیے ہیں۔ یہ کہ مورخہ06-10-2019سے قبل گاڑی مذکورہ بالا چوری کی نکلی یا گاڑی مذکورہ بالا کے انجن نمبر یا چیسز نمبر میں ٹمپرنگ پائی گئی یا انجن نمبر اور چیسز نمبر کٹ اینڈ و یلڈ پائے گئے یا مذکوہ با لا گاڑی کے کاغذات میں کوئی بھی قانونی سقم ہوا یا مذکورہ بالا گاڑی کسی بھی کیس میں ملوث پائی گئی یا گاڑی سے متعلقہ کوئی بھی لین دین باقی ہوا تو اس کا ذمہ دار فریق اول ہوگا جبکہ مورخہ06-10-2019کے بعد کی تمام تر ذمہ داری فریق دوئم کی ہوگی۔

یہ کہ اقرار نامہ ہذا بقائمی ہوش و حواس خمسہ بلا جبر و کراہ روبرو گواہان تحریر کر کے اس پر دونوں فریقین نے اپنے اپنے دستخط و نشان انگوٹھا ثبت کر دئیے ہیں تاکہ سند رہے اور بوقت ضرورت کام آسکے۔ المرقوم06-10-2019

فریق اول۔۔۔۔۔۔۔ فریق دوئم۔۔۔۔۔۔۔

زعفران احمد خان ملک میر زمان ولد محمد زمان

شناختی کارڈ نمبر37405-12121212- شناختی کارڈ نمبر37405-12121212-1